22 جون، 2013، 4:55 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کی بعض قیدیوں کی سزا میں کمی اور بخشش سے موافقت

رہبر معظم کی بعض قیدیوں کی سزا میں کمی اور بخشش سے موافقت

مہر نیوز/22 جون /2013ء: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے منجی عالم بشریت حضرت حجت بن الحسن العسکری (عج) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے عام عدالتوں ، فوجی اور انقلابی عدالتوں سے سزا پانے والے 1249 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے منجی عالم بشریت حضرت حجت بن الحسن العسکری (عج) کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے عام عدالتوں ، فوجی اور انقلابی عدالتوں سے سزا پانے والے 1249 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کی درخواست سے موافقت کی۔

عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے  اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نام اپنے خط میں تحریر کیا ہے کہ مرکزی کمیشن نے1249 افراد کی سزاؤں میں کمی اور بخشش کے شرائط تشخیص دیئے ہیں جو آپ کی خدمت میں پیش کئے جاتے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست کو منظور کرلیا۔

News ID 1823852

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha